• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایات کے مطابق اتوارکے روزمسیحی عبادت گاہوں اورامتحانی مراکزکی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

Jan 30, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایات کے مطابق اتوارکے روزمسیحی عبادت گاہوں اورامتحانی مراکزکی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے،سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے اپنی پوزیشنز مخصوص پوائنٹس پر رکھیں،بھائی چارے اورامن و امان کی فضاء کوبرقرار رکھنا ہے، شہریوں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے،ڈی پی اوتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں اورپنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام مختلف سنٹرز پر ہونیوالے امتحان کے پیش نظر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے۔ ضلع کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوزنے ڈی پی اوکے سیکیورٹی سے متعلق خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے صبح سویرے ہی تمام انتظامات مکمل کیے۔سرکل افسران نے چرچز پر مامور افسران واہلکاران کو فرائض کی ادائیگی میں سستی و لاپرواہی سے اجتناب اور الرٹ رہ کر سیکیورٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی، اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اور واک تھرو گیٹس کو چیک اور تلاشی کے عمل کا جائزہ لیا،عبادت گاہوں اورامتحانی مراکز کی سیکیورٹی پرمامورافسران و اہلکاروں کو بریف کیا۔سیکیورٹی سکیننگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کو یقینی بنایا گیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں نے اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ پروگرامز کے آغاز سے پہلے سرچ اینڈسویپنگ کرواتے ہوئے پوائنٹس کو کلیئر کروایا گیا۔ امتحانی مراکز میں آنے والے افراد کے شناختی کارڈ اور رول نمبر سلپس کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر چیک کر کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔پارکنگ ایریا مرکز سے 300 میٹر کی دوری پر مختص کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر ابتر صورتحال کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے، جاری کی گئی ایس او پی پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔تمام شہریوں کوبہترین سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے، ڈی پی او نے مزید کہا کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنا ہمارا فرض بھی ہے اورہمارا مذہب اسلام بھی اسی کا درس دیتا ہے۔خوش اخلاقی کے دائرہ میں رہتے ہوئے قانون کے مطابق ویریفیکشن کی جائے۔