• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بلاول بھٹو زرداری کے شاندار استقبال اور تاریخ ساز و کامیاب جلسہ سیال شریف سرگودھا پیپلزپارٹی کی وسطی پنجاب میں تیزی سے بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا مرہون منت ہے

Jan 30, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے شاندار استقبال اور تاریخ ساز و کامیاب جلسہ سیال شریف سرگودھا پیپلزپارٹی کی وسطی پنجاب میں تیزی سے بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا مرہون منت ہے اور آستانہ عالیہ سیال کے صاحبزادہ پیر نعیم الدین سیالوی اور پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی تنظیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے عظیم الشان جلسہ سیال شریف کے ملکی سیاست پر بھی دورس نتائج برآمد ہوں گے اور آستانہ عالیہ سیال شریف کے ملک بھر میں لاکھوں مریدین و معتقدین اور عقیدت مندوں کی حمایت کی بدولت آئندہ جنرل و بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے ووٹ بنک میں خاطرخواہ اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی جیسے نامور مشائخ کا پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے فیصلے نے آئندہ کی سیاست کا رخ بھی متعین کر دیا ہے اور انگڑائی لیتی اور تبدیل ہوتی سیاسی صورتحال سے واضح ہو گیا ہے کہ انشااللہ مستقبل میں پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفاق سیمت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے بد زبان وزیر ،مشیر اور طبلچی ترجانوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی اور وسطی پنجاب میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا صفایا کرتے جا رہے ہیں اور پنجاب بھر میں نعرہ بھٹو کی صدائیں گونج رہی ہیں، فلسفہ بھٹو کا شہر شہرتیزی سے چرچا ہو رہا ہے۔