• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نااہل وزیراعظم کو فوری طور پر نہ ہٹانا گیا تو یہ سب سے بڑا قومی المیہ ہو گا

Jan 30, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) نااہل وزیراعظم کو فوری طور پر نہ ہٹانا گیا تو یہ سب سے بڑا قومی المیہ ہو گا ایوان صدر، وزیراعظم سیکرٹریٹ اور وزارت خزانہ کے احمقانہ اور وطن دشمن فیصلوں کی بدولت پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو کمزور کیا جا رہا ہے جس کے مستقبل میں انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔ ان خیالات کااظہار مولانا محمد امجد خان ترجمان جے یو آئی پاکستان نے گزشتہ روز جامعہ قدسیہ ماڈل ٹان اے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نااہل وزیراعظم کو فوری طور پر نہ ہٹانا گیا تو یہ سب سے بڑا قومی المیہ ہو گا انہوں نے کہاکہ رات کی تاریکی میں ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس بلا کر چور دروازے سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا ترمیمی بل منظور نہیں بلکہ بلڈوز کرایا گیا ہے اور اس نام نہاد آئینی ترامیم کے ذریعے اسٹیٹ بنک کے مالیاتی و انتظامی امور کو براہ راست آئی ایم ایف کے حوالے کرکے ملک کی مالی خود مختاری کا جنازہ نکال دیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ جس نے آئی ایف سے قرض لینے کی بجائے خود کشی کو ترجیح دینا تھی اس نے اسٹیٹ بنک ہی آئی ایم ایف کے حوالے کرکے عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی کا طوق اپنے گلے میں سجا لیا ہے۔اس موقع پر ضلعی نائب امیر مولانا عبد الرزاق،ضلعی جنرل سیکریٹری قاری سیف االرحمن راشدی ضلعی ڈپٹی سیکرٹری قاری محمد سہیل صدیقی،ضلعی ترجمان قاری محمد اسلم ایڈووکیٹ سٹی امیر قاری غلام مصطفے شاھد،سٹی جنرل سیکریٹری مولانا محمد عبداللہ کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں کارکنانِ جمعیت موجود تھے۔