لاہور (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ آج ایکنک کے اجلاس میں صوبہ پنجاب کی چار اہم سڑکوں کی اجازت دی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر 130 ارب روپے کی لاگت آئے گی ، کمالیہ ، شورکوٹ، چوک اعظم ، لیہ روڈ شامل ہیں اس کے علاو ہ حاصل پور سے بہاولنگر ، وہاڑی ، پاکپتن اور دیپالپور روڈ شامل ہے ۔ چوتھی سڑک شور کوٹ سے جھنگ تک بنائی جائے گی ۔
اسد عمر نے پنجاب میں چار بڑی سڑکیں بنانے کا اعلان کر دیا
