• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم عمران خان اپنا وعدہ پوراکریں

Jan 31, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)وزیراعظم عمران خان اپنا وعدہ پوراکریں ایگزیکٹوآڈرجاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت فوری صوبہ بہاول پورکوبحال کرے ان خیالات کااظہار آسیہ کامل لچیرپرسن صوبہ بہاول پوراتحاد نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ پسماندگی کے لحاظ سے بہاول پورپنجاب کا بلوچستان ہے پاکستان سابق ریاست بہاول پور کا مقروض ہے الیکشن سے قبل بحالی صوبہ کی بات کرنے والے اب کہی نظرنہیں آرہے بہاول پورصوبہ کے مسئلہ کو کس گڑھے میں ڈال دیاگیاہے صوبہ بہاولپور کے قیام تک ہم حالت جنگ میں رہیں گے بہاولپور کی غریب عوام کا حق بہاولپور صوبہ بحالی کی شکل میں واپس دیاجائے ۔ہماری غریب عوام اب مزید برداشت نہیں کرے گی کہ ہمارے خون پسینے کی کمائی پرتخت لاہور قبضہ کرلے اور ہم اپنے بنیادی حقوق کے لئے چپ رہیں۔