بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)اسلامیہ یونیورسٹی بغدادالجدید کیمپس سپورٹس گراونڈ میں بہاولپور ڈویژن کے لیے نیا پاکستان صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 18 سال کی عمر میں جب میں برطانیہ گیا تو مجھے پہلی دفعہ فلاحی ریاست دیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ پاکستان نے ایک اسلامی فلاحی ریاست بننا ہے لیکن ایسا ہو نہ سکا۔وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ کے ہسپتالوں میں پیسے نہ ہونے پر مفت علاج ہوتا تھا، ہر قسم کے لوگ وہاں نظر آتے تھے لیکن سب کے ساتھ برابر سلوک کیا جاتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ علاج کے لیے والدہ کو برطانیہ لے کر گیا تو اسی مہنگے ہسپتال میں ساتھ والے بستر پر مفت علاج والے مریض بھی موجود تھے لیکن ان کے ساتھ کوئی فرق نہیں کیا جارہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا صحت کا بجٹ پاکستان کے مجموعی بجٹ سے کہیں زیادہ ہے، ہم سوچتے تھے پاکستان میں اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا، خیبر پختونخوا میں ہمارا ہیلتھ انشورنش منصوبہ کامیاب ہوا، دنیا میں کہیں بھی آپ کو ایسی ہیلتھ انشورنس نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آبادی کے حساب سے ہسپتالوں کی مطلوبہ تعداد موجود نہیں ہے، اتنے ہسپتال چلانے کے لیے پیسے اگلے 5 سال تک نہیں آسکتے، دیہاتوں کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز موجود ہی نہیں ہوتے، ایک ایک بستر پر کئی مریض ہوتے ہیں جبکہ ضلعی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز جاتے ہی نہیں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ سے ہمارے ملک کے صحت کے نظام میں انقلاب آئے گا، یہ سب ہم نے ایسی صورتحال میں کیا جب دنیا پر صدی کا سب سے بڑا بحران آیا۔انہوں نے کہا کہ اکانومسٹ میگزین کے مطابق پچھلے 3 سالوں میں کورونا کے دوران صحت اور معاشی انتظامات کو بہتر انداز میں سنبھالنے والے ممالک میں پاکستان سرفہرست 3 ممالک میں شامل رہا جس پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی شرح نمو 5 اعشاریہ 37 فیصد ہے، جبکہ گلوبل وارمنگ کے کرائسس سنبھالنے میں پاکستان دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے احساس پروگرام کی پوری دنیا معترف ہے، ہمارے پچھلے 2 حکمرانوں پر بھی دنیا بڑے تبصرے کرتی تھی لیکن وہ تبصرے ان کی کرپشن کی داستانوں پر تھے، دنیا اب بھی حیران ہے کہ مقصود چپڑاسی کے پاس 4 ارب روپیہ کیسے آگیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے اس ملک میں ہر نعمت رکھی ہے لیکن کسی فیکٹری پر ڈاکو کو بٹھا دیں تو وہ بھی دیوالیہ ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا فرمان ہے کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا، آج ہر غریب ملک میں جاکر دیکھ لیں وہاں تباہی کا سبب یہی ہے کہ طاقتور لٹیرے قانون کی گرفت سے آزاد ہیں اور غریب کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہے۔عمران خان نے کہا کہ یہاں نیب میں پیشی پر جانے والوں پر پھول پھینکے جاتے ہیں، 3 بار وزیر اعظم بننے والا آج لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں رہ رہا ہے، ان سے ان کی دولت کے بارے میں سوال کیا جائے تو کہتے ہیں میرے بچوں سے پوچھو’ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہاول پورسے پورے پنجاب میں انشااللہ 63 فیصد آبادی صحت کارڈ کی سہولت سے مستفیدہوسکے گی انشااللہ بہاول پورکے بعد فیصل آباد ملتان اور اسی طرح پنجاب کایہ سفر ہماراجاری وساری رہے گا اس میں بہاول پورڈویژن کے تینوں اضلاع بہاول پور’بہاول نگر’ رحیم یارخان شامل ہیں جواس سہولت سے مسفیدہونگے اوربہاول پورڈویژن کے 100 ہسپتال اس پینل میں شامل ہیں جہاں مریض اپناعلاج معالجہ کراسکتے ہیں مارچ کے آخر تک 36 اضلاع کے ساڑھے تین کروڑ خاندان اورساڑھے گیارہ کروڑ افراد کوصحت کی سہولیات میسر ہونگی اوراس صحت کارڈ پرہرشخص کودس لاکھ کی علاج معالجہ کی سہولت ملے گی اوروہ جاکر کسی بھی ہسپتال سے علاج کراسکتاہے میرے خیال میں یہ ریاست مدینہ کی طرف ہمارا پہلا قدم ہے اس پرحکومت 400 ارب سے زیادہ خرچ کررہی ہے کہ لوگوں کو علاج کی سہولیات میسرآسکیںجنوبی پنجاب میں ملتان ڈیرہ غازی خان رحیم یارخان لیہ راجن پوربہاول پوراوربہاول نگرمیں نئے ہسپتال بھی بنائیں جارہے ہیں اوریہاں ہسپتال میں مشینری کی ضروریات کیلئے بھی حکومت پنجاب نے اربوں روپے خرچ کئے ہیں تاکہ کینسرکے مریضوں کوخصوصی طورپر علاج معالجہ کیاجاسکے انشااللہ وہ دن دورنہیں جب یہاں ہرشخص کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولتیں میسرآئیں گی حکومت پنجاب 23 نئے ہسپتال بنانے جارہی ہے اور158 ہیلتھ فیسیلٹیز کواپ گریڈ کردیاگیاہے 91 صحت کی نئے سہولیات بنائی جارہی ہیں اورآج بہاول پورآمد پروزیراعظم عمران خان کاایک دفعہ پھرگذارش کرونگا گاکہ دوبارہ ہمیں پھرٹائم دیں کیونکہ ایک وعدہ کی تکمیل یعنی جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی گراونڈ بریکینگ تقریب آپ سے کروانی ہے ملتان میں ہوچکی ہے اوراس کے لئے ہم نے اپناوعدہ کیاتھا وہ ہم نے پوراکردیاہے اورتمام اختیارات جتنے بھی ہیں وہ انشااللہ تمام ایڈمنسٹریٹر اور فنانشل جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے حوالہ سے ہم نے دیدئے ہیں انشااللہ یہاں کی جوملازمتیں ہیں ان کے لئے بھی کابینہ جلد فیصلہ کرنے والی ہے اوراس کے لئے دوبارہ وزیراعظم پاکستان یہاں بہاول پورتشریف لائیں گے اورہمارے ساتھ اس کاافتتاح کریں گے جنوبی پنجاب کے اوپر پاکستان تحریک انصاف نے جووعدے کئے تھے وہ انشااللہ پورے بھی کررہے ہیں اورجتنی تیزی کے ساتھ جنوبی پنجاب اورپورے پنجاب کے اندرکام کررہے ہیں اس کی انشااللہ آپ کومثال نہیں ملے گی تقریب کے آخرمیں وزیراعظم عمران خان’ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بہاول نگر’رحیم یارخان’ بہاول پوراورچولستان سے تعلق رکھنے والے افراد میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کئے