• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نواب آف بہاول پور سر صادق محمد خان عباسی کی قائم کردہ سینٹرل لائبریری بہاول پور علمیت کا بے بہا خزانہ اور پڑھنے والوں کے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے۔

Feb 1, 2022

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) نواب آف بہاول پور سر صادق محمد خان عباسی کی قائم کردہ سینٹرل لائبریری بہاول پور علمیت کا بے بہا خزانہ اور پڑھنے والوں کے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے۔ طالب علم یہاں آکر علم کی پیاس بجھاتے ہیں ان خیالات کا اظہارحافظ زرار حسان آفریدی نے دی نمل اکیڈمی بہاول پور کے طالب علموں کے ایک تفریحی و معلوماتی وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا خوبصورت اور دیدہ زیب تاریخی عمارت کے پر سکون ماحول میں کتابوں سے باتیں کرنا اچھا لگتا ہے سنٹرل لائبریری کے سربراہ رانا جاوید اقبال اور اسٹاف نے طالب علموں کی بھرپور رہنمائی کی رانا جاوید اقبال نے کہا کہ بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور طالب علموں کے لیے تین عمارتوں پر مشتمل ہر قسم اور اپنی اپنی پسند کی کتابیں موجود ہیں جو انسان کے ذوق کے مطابق ماضی،حال اور مستقبل کا پتہ دیتی ہیں جس سے انسان زندگی کومشعل راہ بنا سکتا ہے انہوں نے طالب علموں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا بعد ازاں طالب علموں نے نور محل بہاول پور کی خوبصورتی، قیمتی نوادرات اور نوابین کے تاریخی پس منظر کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ نور محل کے بعد طالب علموں کا یہ وفد بہاول پور اور گرد نواح کی سیر کے بعد واپس اکیڈمی پہنچا۔ پرنسپل سلیم بلوچ، اسد علی، اشہدافضل،قدیر بلوچ اور دیگر اساتذہ کی راہنمائی میں طلباء و طالبات بلخصوص مبشر شہزاد، ضیغم امان، محمد سلیمان، آذان اکرم، محمد صائم، احمد تراد، مزمل اور جون مائیکل نے اپنے اساتذہ سے مختلف سوال و جواب کئے۔ اساتذہ نے ان کے سیر حاصل علمی ادبی و تاریخی جوابات دیئے۔ شام ڈھلے سب نے اپنے اپنے گھروں کی راہ لی۔