• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدبہاول وکٹوریہ ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کا جائزہ لینے پہنچ گئیں۔

Feb 1, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدبہاول وکٹوریہ ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کا جائزہ لینے پہنچ گئیں۔ ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ پی ایم اے عہدیداروں نے بی وی ایچ کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں بارے اپنااحتجاج ریکارڈ کرایا، تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کمیٹی روم میں تمام ڈاکٹرزکے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پرصدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بہاولپور ڈاکٹرافتخار احمدبھٹی، نائب صدرڈاکٹراسدکامران، ڈاکٹرملک محمدنسیم، ڈاکٹرعلی رضا، ڈاکٹرمحمدحماد، ڈاکٹراکبراوردیگرموجود تھے انہوں نے اپنااحتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے کہاکہ بہاولپورسے چلڈرن ہسپتال، مدراینڈچائلڈ کیئرہسپتال، اوربرن یونٹ کوبہاولپورسے ڈی جی خان اورملتان شفٹ کردیاگیاہے اسی طرح سپیڈوبس، ڈولفن فورس اورویسٹ مینجمنٹ کاکافی حصہ ڈی جی خان شفٹ کرکے بہاولپورکے باسیوں کیساتھ انتہائی ناانصافی کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال اورمدراینڈچائلڈ کیئرہسپتال باقی اضلاع میں موجود ہیں لیکن بہاولپورکواس سہولت سے محروم رکھاہے فوری طورپر مذکورہ بالامنصوبے بہاولپورمنتقل کیے جائیں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پی ایم اے کی قیادت کو یقین دلایاکہ وہ ان کے مطالبات اعلی حکام تک پہنچائیں گی انہوں نے کہاکہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ پنجاب کے موجودہ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہت بہترہوچکے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب کے خاندانوں کو صحت کی شاندارسہولیات فراہم کی ہیں۔ماضی کی کسی حکومت نے پنجاب کی عوام کو صحت کی اتنی وسیع سطح پر سہولیات فراہم نہیں کی ہیں۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں مریضوں کیلئے طبی سہولیات تسلی بخش ہیں۔محکمہ صحت پنجاب نے سوفیصدمیرٹ پر ریکارڈبھرتیاں کی جارہی ہے۔