• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی)کے زیر اہتمام برٹش کونسل کے تعاون سے ڈسٹرکٹ لرننگ فورم کا انعقاد کیا گیا

Feb 1, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی)کے زیر اہتمام برٹش کونسل کے تعاون سے ڈسٹرکٹ لرننگ فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں این آر ایس پی نے مختلف سرکاری اداروں کے نمائندگان اور کمیونٹی کے افراد کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جس میں کمیونٹی میں پیدا ہونے والے ایشوز اور محکمہ جات سے ان کے حل کے لیے بات چیت کی گئی ان اداروں میں سوشل ویلفیئر سے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عذیز ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے مس نوشابہ ،لیبر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے اپنے محکمہ جات کے کام اور کارکردگی سے فورم کو آگاہ کیا اس فورم میں کم عمری اور جبری شادی ،چائلد لیبر ،صنفی بنیاد پر تشدد اور سماجی ہم آہنگی کے موضوع پر گفتگو کی گئی اور گورنمنٹ کے ادارہ جات کے لوگوں نے اس حوالے سے قوانین اور اس پر عمل درآمد کے لیے تجاویز دیں ۔اس کے علاوہ کمیونٹی کے افراد نے نے اپنے مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز لیں اس موقع پر این اار ایس پی کی ڈسٹکٹ منیجر صبا منیر نے تفصیل سے آواز ١١ پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا اور ڈسٹرکٹ میں ملنے والی کامیابیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔آخر میں این آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر مظہر احمد بزدار نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔