• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او ٹانک کے اعزاز میں ٹانک پولیس کے افسران کا الوداعی تقریب کا انعقاد

Feb 1, 2022

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک سے تبدیل ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ کے اعزاز میں ٹانک پولیس کے افسران نے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈیس ایس پی ہیڈکوارٹرز انعام خان گنڈہ پور، ڈی ایس پی رورل حسین غلام بنگش اور سرکل آفیسر انویسٹیگیشن ٹانک انورخان خٹک سمیت تمام ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کے علاوہ دفتری سٹاف اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی. اس موقع پر ڈی پی او ٹانک کا کہنا تھا کہ ضلع ٹانک اور سب ڈویژن جنڈولہ کے لوگ بہت مہمان نواز اور تعلیم یافتہ ہیں، امن کے قیام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ٹانک پولیس اور عوام نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں. جس کو تاریخ میں سنہری الفاظ سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ٹانک پولیس کے تمام افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔ اسکے بعد سرکل ڈی ایس پی، ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے ڈی پی او ٹانک کی ٹرانسفر ہونے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کی قیادت میں فرائض منصبی بطریق احسن ادائیگی کو سراہتے ہوئے الوداعی کلمات ادا کئےاور کہا کہ ان کے کمانڈ میں ڈیوٹی سر انجام دینے سے بہت کچھ سیکھا ان کے خدمات، پیار اور خلوص ہمارے دلوں میں تا حیات زندہ رہے گا۔

تقریب کے آخر میں ٹانک پولیس کے تمام افسران اور سول سوسائٹی کے افراد نے ڈی پی او ٹانک کو تحائف پیش کئے جس پر ڈی پی او ٹانک نے سب کا شکریہ ادا کیا۔