• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انگلینڈ کے مزید 6 کھلاڑی آج کراچی پہنچیں گے

Feb 1, 2022

کراچی، یکم فروری (غلام مصطفے عزیز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)سیزن 7میں شریک انگلینڈ کے مزید 6 کھلاڑی آج کراچی پہنچیں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل جیمز وینس اور جیسن روئے سمیت دیگر ٹیموں میں شامل فل سالٹس ، ثاقب محمود ، ہیری بروکس اور کرس جارڈن آج کراچی پہنچیں گے۔گلیڈی ایٹرز میں جزوی متبادل کے طور پر شامل انگلینڈ کے ڈین لارنس کو ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ہے۔تمام کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ رہے ہیں۔یاد رہے کہ مجموعی طور پر انگلینڈ کے 24 کھلاڑی پی ایس ایل میں شریک ہیں۔