• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر حال میں 26 عدد چوری/گم شدہ موبائلز بعد از قانونی چارہ جوئی

Feb 1, 2022

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر زیر صدارت ایس پی انویسٹیگیشن اسلم خان خٹک ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا، تقریب میں CFU برانچ کے انچارج عرفان لطیف سمیت برآمد شدہ موبائلز کے درخواست گزار/مالکان بھی شامل تھے، ضلع بھر میں چوری شدہ اور گمشدہ موبائلز کی مختلف رپورٹس درج کی گئیں تھیں، جس کے بعد تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا، موبائل کا ڈیٹا اور ریکارڈ CFU برانچ نے زیر نگرانی عرفان لطیف بلوچ ٹریس کیا. موبائل ٹریس کرنے کے بعد موبائلز کو فوری طور پر بذریعہ قانونی چارہ جوئی/کاروائی متعلقہ پولیس کے ذریعے برآمد کیا گیا ہے، اور بعد ازاں آج 26 عدد مختلف موبائلز (اینڈروئیڈ اور سادہ) کو درخواست گزار/ اصل مالکان کے حوالے کر دئے گئے ہیں۔
ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس