• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹارآل رائونڈر شاہد آفریدی ٹیم میں شامل ہوگئے

Feb 1, 2022

کراچی، یکم فروری (غلام مصطفے عزیز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹارآل رائونڈر شاہد آفریدی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کی فرنچائزڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم منیجر اعظم خان نے منگل کو بتایا کہ ا سٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی اینٹیجن ریپڈ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا، جیسن رائے اور جیمز ونس بدھ کو ٹیم میں شامل ہوجائیں گے جبکہ نور احمد افغانستان کی آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے۔