• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پال اسٹرلنگ 7 فروری کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوںگے، نئے کھلاڑی کا اعلان

Feb 1, 2022

کراچی، یکم فروری (غلام مصطفے عزیز)پال اسٹرلنگ 7 فروری کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوںگے، نئے کھلاڑی کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل آئرش اوپنر پال اسٹرلنگ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے 7 فروری کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پال اسٹرلنگ کی جگہ انگلینڈ کے آل رائونڈر لیام ڈاسن اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل ہوجائیں گے۔ پی ایس ایل 7 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے جزوی متبادل کھلاڑی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پال اسٹرلنگ کو پشاور زلمی کے خلاف 25 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔