بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملک بھرکی طرح بہاولپور میں بھی آل پاکستان واپڈ ا ہا ئیڈرو الیکٹر ک ورکرز لیبر یونین سی بی اے کے زیر اہتمام قائد تحریک خورشید احمد خان کی ہدایت پر احتجاجی ریلی نکالی گئی یہ ریلی مپیکو سرکل بہاولپور سے بہاولپور پریس کلب تک نکا لی گئی ریلی کی قیادت زونل چیئر مین محمد شبیر گجر نے کی ریلی کی شرکاء نے واپڈا کی نجکاری کے خلاف بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور نجکار ی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے پریس کلب کے سامنے ڈویژنل چیئر مین بہاولپور جعفر اقبال،سیکرٹری یزمان امتیاز احمد نیازی اور دیگر اظہار خیال کرتے ہو ئے حکومت سے واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کا مطا لبہ کیا اور کہا کہ محکمہ میں سٹاف کی کمی کو دور کیا جائے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے احتجاجی دھرنا بھی دیا۔