ریاض سعودی عرب(شاہین جاوید) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کے دوران پاکستانی اوورسیز کو درپیش مسائل اور پارٹی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کی کاوشوں کو خراج تحسین ہیش کرتے ہیں، انکا مذید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی جس کے لئے تمام پارٹی کارکنوں کو مذید متحرک کیا جا رہا ہے۔ پرویز الہی کا مذید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ق کو منظم کرنے میں چیئرمین پی ایم ایل ق سعودی عرب چوہدری اظہر وڑائچ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، صدر مسلم لیگ ق الریاض ریجن امتیاز احمد نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے لئے چوہدری برادران کی کاوشوں کو سراہا، امتیاز احمد کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم اس جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں جس کے دور حکومت میں جو ترقی کی راہیں ملک خداداد میں رواں ہوئیں اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، یہ وہ ترقی تھی جو گراونڈ لیول سے ہوتی ہوئی جنوب سے شمال اور مشرق سے مغرب ہر جگہ اپنے نقوش چھوڑتی گئی، پی ایم ایل ق کے پلیٹ فارم سے اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں جاری رہیں گی۔ چوہدری پرویز الہی نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ وہ بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ملاقات میں ساجد محمود وڑائچ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، حسن امتیاز، حسین امتیاز اور سلمان شہریار بھی موجود تھے۔