• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

5 فروری 1990 کو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بطور وزیراعظم پاکستان یوم یکجہتی کشمیر کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا

Feb 4, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے 5 فروری 1990 کو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بطور وزیراعظم پاکستان یوم یکجہتی کشمیر کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جبکہ قبل ازیں ان کے والد قائد عوام فخر ایشیا ذوالفقار علی بھٹو شہید نے 30 نومبر 1967 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسلئہ کشمیر پر رکھی تھی اور پہلی بار 28 فروری 1975 میں پاکستان کے مقبول ترین وزیراعظم بھٹو شہید نے کشمیریوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کا دن منانے کا آغاز کیا تھا اور 5 فروری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن اسی تسلسل کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پر کشمیری عوام کا ماضی و مستقبل بھی پیپلزپارٹی سے جڑا ہوا ہے اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اپنی عظیم ماں اور نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیر کاز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور پرامن حل کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہزاروں کشمیری شہیدوں کا خون جلد رنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی حاصل کرکے ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حقیقت میں مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر اس خطے میں امن و امان اور خوشحالی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ عالمی برادری عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرے، مودی کو لگام ڈالے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ سے مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی چلی آ رہی ہے جبکہ کشمیر فروش موجودہ حکمرانوں کی ناقص خارجہ پالیسیوں اور عدم توجہی کی بدولت بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کو آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کو تبدیل کردیا ہے اس وقت سے تحریک انصاف کے یوٹرن حکمرانوں نے کمزور ترین خارجہ پالیسی اپنا رکھی ہے اور موجودہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسیوں و نااہلی کی وجہ سے ہندوستان پر وہ دباوُ نہیں ڈال رہی جو ماضی کی حکومتیں ڈالتی رہی ہیں اس لیے گجرات کے قصاب مودی نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی برسراقتدار آ کر کشمیر کاز کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور اجاگر کرے گی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دلا کر دم لے گی