• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزکے ساتھ کرائم کے حوالے سے میٹنگ۔

Feb 4, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزکے ساتھ کرائم کے حوالے سے میٹنگ۔ جرائم کا خاتمہ کرتے ہوئے عوام میں احساس تحفظ اورکمیونٹی پولیسنگ وپبلک سروس ڈیلیوری پر بھر پور توجہ دی جائے،شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، ڈی پی او۔ تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان و ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنزکے شہید کانسٹیبل محمدلطیف کانفرنس ہال میں ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم کے حوالے سے میٹنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی طرف سے مجرمان اشتہاری و سماج دشمن عناصرکے خلاف جاری شدہ کمپین کے علاوہ تھانہ جات میں گائیڈبک برائے تکمیل رجسٹرڈ پر من وعن عمل درآمدکیاجائے۔ احکامات پر سستی ولاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں،غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران سے بازپرس کی جائے گی۔ پولیس اور شہریوں کے مابین کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیے۔مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکرتے ہوئے جلد ازجلدمقدمات کویکسو کریں،کرپشن، بدعنوانی، اختیارات سے تجاوزکسی صورت برداشت نہیں۔ کھلی کچہری سے آنی والی درخواستوں کو خود سن کران کی داد رسی کرتے ہوئے دئیے گئے ٹائم فریم میں واپس رپورٹ بھجوائیں،مجرمان اشتہاری،مقدمات میں ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لایا جائے،چھینا گیا اورچوری شدہ مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور اورمزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، کمیونٹی پالیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری پر بھی بھر پور توجہ ہونی چاہیے، شہریوں کی جانب سے ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر پکار15پرموصول ہونے والی کالزپر فوری ریسپانس کریں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ کی حدود میں کرائم کو کنٹرول کریں، ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں،گشت کے نظام کو موثر بنائیں۔ درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے متعلقہ افسران کو ٹاسک دیے۔شرپسند، تخریب کار، شدت پسندعناصر زاور دہشتگردوں پر کڑی نظررکھی جائے،اس بارے میں کسی بھی معلومات کی صور ت میں افسران فوری طور پر موقع پر جاکر کارروائی کریں۔ امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔