• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس تھانہ نوشہرہ جدید کی اہم کارروائی،ڈکیتی جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث کیٹگریAکے02مجرم اشتہاری10سال بعدگرفتار

Feb 4, 2022

بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم)پولیس تھانہ نوشہرہ جدید کی اہم کارروائی،ڈکیتی جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث کیٹگریAکے02مجرم اشتہاری10سال بعدگرفتار،بہاول پورپولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے،مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات کو جلدیکسو اورملزمان کو قانون کے مطابق سزادلوائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ اوتھانہ نوشہرہ جدید کی زیر نگرانی تفتیشی وملازمان پر مشتمل ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث کیٹگریAکے02 مجرمان اشتہاری کو 10 سال بعد گرفتارکرلیا۔ گرفتارمجرم اشتہاری میں نواز اور باقر شامل ہیں۔پولیس تھانہ نوشرہ جدید کی یہ ایک اہم کارروائی ہے جو کہ لائق تحسین ہے،بہاول پورپولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے، مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرکے مقدمات کو یکسو کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کے مطابق سزادلوائی جائے گی،ان خیالات کااظہار ڈی پی اونے ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز کو مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے جاری ہدایات کے دوران کیا۔