کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا ہے جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کیا گیا جس کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں میں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔ ہلاک دہشت گرد ہوشاب اور پنجگور سمیت حالیہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ تینوں دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت سمیر عرف بہادر، کمانڈر الطاف عرف لالک اور کمانڈر پھیلان بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں دہشت گرد حالیہ کارروائیوں سے پہلے بھی بلوچستان بھر میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔