• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حسنین ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سے باہر، بین الاقوامی کرکٹ میں بھی بالنگ سے معطل۔ بالنگ ایکشن کے حوالے سے پی سی بی کااعلامیہ

Feb 5, 2022

کراچی، 4 فروری (غلام مصطفے عزیز)۔محمد حسنین کا بالنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں واقع آئی سی سی سے ایکریڈیٹڈ لیب میں کیا گیا ، جس کا جائزہ لینے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے فاسٹ بالر کے بالنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کو یہاں بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق پی سی بی کو کرکٹ آسٹریلیا سے محمد حسنین کے بالنگ ایکشن کی ایک مفصل جائزہ رپورٹ موصول ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گڈ لینتھ اورفل لینتھ ،بائونسر اور سلو بائونسر کی ڈیلیوریز پھینکتے وقت ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کررہا ہے۔اس رپورٹ کا جائزہ لینے اور اپنے بالنگ ماہرین سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد پی سی بی کو یقین ہے کہ فاسٹ بالر کے بالنگ ایکشن میں یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ پی سی بی اب ایک بالنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا جو محمد حسنین کے ساتھ کام کرے گا تاکہ وہ اپنے بالنگ ایکشن کو درست کر سکیں اور دوبارہ جانچ کے لیے تیار ہوں۔محمد حسنین پاکستان کا آثاثہ اور ان چند بالرز میں شامل ہیں جو تسلسل سے 145 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینکتے ہیں۔ لہذا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پرپی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ محمد حسنین کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔غیر قانونی بالنگ ایکشن قوانین کے تحت اب جب تک محمد حسنین دوبارہ اپنے بالنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر نہیں کرلیتے، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی بالنگ سے معطل رہیں گے۔