• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

روس اور یوکرین کا تنازعہ، امریکی افواج کے دستے جرمنی پہنچ گئے

Feb 6, 2022

برلن(نمائندہ خصوصی)یوکرین کی مدد کے لیے دو ہزار امریکی فوج جرمنی پہنچ گئے ہیں۔

امریکہ نے روس اور یوکرین میں جاری تنازعہ کے پیش نظر اپنی فوجین پولینڈ اور رومانیہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔جرمنی سے امریکی فوج کے یہ دستے اب پولینڈ اور رومانیہ جائیں گے۔امریکہ نے واضح کیا تھا کہ یوکرین پر روس کے حملے کی صورت میں امریکی افواج مشرقی یورپ کے ممالک پولینڈ اور رومانیہ کا دفاع کریں گے یہ دونوں ممالک یوکرین سے جڑے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب روسی افواج بھی یوکرین کی سرحد پر موجود ہیں اور جنگی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔