• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔بھارتی حکمران عقل سے پیدل اب کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل برداشت ہے

Feb 6, 2022

بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔بھارتی حکمران عقل سے پیدل اب کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل برداشت ہے۔ مظلوم کشمیری سات دہائیوں سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سامناعزم و حوصلے سے کر رہے ہیں۔کشمیریوں کی یہی استقامت انکے آزادی کے مؤقف کو مزید تقویت دے رہی ہے۔ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی برادری سے توقع کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے انکے دیرینہ حق خود ارادیت کے مطالبہ کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاور آف جرنلسٹس کے ذیر اِنتظام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکا نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔نویداقبال چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں ہر پاکستانی کا کردار نہایت اہم ہے۔ ذولفقار علی چوہدری نے کہاآج پوری دنیا میں مقیم پاکستانی بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف سراپا احتجاج یے محترمہ شاذیہ مجید ملک ایڈوکیٹ نے کہا وہ دن دور نہیں جب اہل کشمیر آزاد وطن کی فضا میں سانس لیں گے۔ مِس تبسم صباء کنیز نے کہا کہ اج کا یہ دن کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے۔نور محمد نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کی ہے۔محمد قمرالزمان نے کہا اب وہ دن دور نہیں رہا جب کشمیر میں آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہوگا۔
تقریب کے آخری میں اس عزم کا عیادہ کیا گیا کہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جارہی رکھی جائے گی
تقریب میں صحافیوں کے علاوہ ہر شعبہ ذندگی سے تعلق رکھنے والوں معززین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔