• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی سی سی انڈر 19 کی بہترین ٹیم , دو پاکستانی کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کردیا

Feb 7, 2022

دبئی (نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے بعد بہترین ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔حسیب اللّٰہ خان اور اویس علی کو آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے یش دھل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت نے انگلینڈ کو انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔بھارت کی ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل پانچویں مرتبہ اپنے نام کیا ہے