بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کاقیام بہاولپور ڈویژن کی ترقی کی طرف پہلاقدم ہے پاکستان تحریک انصاف ریاست بہاولپورکے باسیوں کوان کے حقوق دینے میں اہم کرداراداکریگی مقامی قیادت انتظامیہ کیساتھ مل کرعوامی خدمت کے دائرکارکوبڑھائیں کارکن تیاری رکھیں بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف بھرپورکامیابی حاصل کرلے گی۔ ان خیالات کااظہار گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے سابق ضلعی صدرٹکٹ ہولڈرملک محمداصغر جوئیہ سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نہ صرف ملک کے قیمتی اثاثہ جات کودلوایہ ہونے سے بچایابلکہ ان کے قرضے اتارکرانہیں ملک کیلئے محفوظ بنایاانہوں نے کہاکہ پاکستان کے ادارے پی آئی اے سٹیل ملز کوبحال کیاغریب لوگوں کوعلاج معالجہ کی مفت سہولت اورکاروبارکیلئے قرضوں کی فراہمی زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ڈیمز کی تعمیرکاسلسلہ بھی پی ٹی آئی حکومت کاکریڈٹ ہے انہوں نے کہاکہ تعلیمی ترقی کیلئے حکومت مثبت اقدامات کررہی ہے خواتین کی ترقی کیلئے خواتین یونیورسٹیوں کاقیام اوران کی اپ گریڈیشن کاکام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بہت جلدمہنگائی پرقابوپالے گی بیرونی قرضوں کاحجم کم کرکے ملکی ترقی میں بہتری لائے گی انہوں نے مزید کہاکہ بہاولپورریاست کاپاکستان میں اپنامقام ہے پاکستان تحریک انصاف والیان ریاست نواب خاندان کی دل سے قدرکرتی ہے اوراس خطہ کے مکینوں کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مقامی سیاستدان اورکارکنان تیاری رکھیں بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی بھرپورکامیاب سے ہمکنار ہوگی۔