• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل7، شاداب خان مسلسل تین میچز میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے

Feb 7, 2022

کراچی۔7فروری(غلام مصطفے عزیز)۔پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی فرنچائزڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان مسلسل تین میچز میں 4 وکٹیں حاصل کرکے پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے بولر بن گئے۔پی ایس ایل ریکارڈز کے مطابق انہوں نے گذشتہ روزکراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے، انہوں نے میچ میں 15 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آئوٹ کئے۔ اس سے قبل شاداب نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 5 اور لاہور قلندرز کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ پانچ میچز میں 14 وکٹیں حاصل کرکے پی ایس ایل سیزن سیون کے تاحال سرفہرست بالر بن گئے ہیں۔