• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فارن فنڈنگ کیس کی سکروٹنی کمیٹی جلد فعال ہو جائے گی ، چیف الیکشن کمشنر

Feb 9, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آڈیٹر جنرل سے تین نام مانگے ہیں جو جلد مل جائیں گے اور سکروٹنی کمیٹی فعال ہو جائے گی ۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی ، درخواست گزار اکبر ایس بابر اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔ پی ٹی آئی کے نمائندےکی جانب سے الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ، اس لئے نہیں آسکے ، انور منصور کے سپریم کورٹ سے واپس آنے تک سماعت ملتوی کی جائے ۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج کی سماعت کی تاریخ مشاورت سے رکھی گئی تھی۔ اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی آج سے پہلے بھی بیشتر التوا کی درخواست دائر کرچکی ہے، کیسز تو روز لگتے رہیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواستگزار اور پی ٹی آئی کی جانب سے جواب الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوئے۔ وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہمیں ریکارڈ لیٹ ملا، تیاری کے لیے 20 دن چاہیے ہونگے۔ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کے وکیل سے کہا کہ آپ بھی دلائل دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
الیکشن کمیشن نے دو ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی۔