• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی سی بی نے محمد یوسف کو بڑا عہدہ دیدیا، دورہ آسٹریلیا کیلئے معروف سابق غیر ملکی کرکٹر کو کوچ بنا دیا گیا ، بڑی خبر

Feb 9, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیاہے جبکہ شان ٹیٹ اور محمد یوسف کو بھی اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ باولر شان ٹیٹ کو پاکستان کا نیا باولنگ کوچ تعینات کر دیاہے ، شان ٹیٹ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے دوران ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

پی سی بی نے محمد یوسف کو پاکستان کا بیٹنگ کوچ مقررکر دیاہے جبکہ عبدالمجید فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے ۔ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ کی تقرری 12 ماہ کیلئے ہوئی ہے ۔