ممبئی(نمائندہ خصوصی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے تذکرے پر اداکار اکشےکمار کامیڈین کپل شرما سے ناراض ہو گئے ۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار ‘دی کپل شرما شو’ میں اپنی اگلی فلم ‘بچن پانڈے’ کی پروموشن کے لیے نہیں آئیں گے۔
ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ کپل شرما نے اکشے کمارسے ایک ایک مشہور سیاسی شخصیت(نریندر مودی) کے ساتھ کیے گئے انٹرویو کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ آپ انٹرویو میں یہ بھی پوچھیں کہ آپ کو آم کھانا کیسا لگتا ہے۔ یہ سن کر اکشے کمار ہنس پڑے اور جواب دیا کہ اگر اصل ہے تو پھر نام لے اس شخص کاجس پر کپل شرما نے مسکرا کر کہا کہ میں کیوں نام لوں ، اکشے اور کپل کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کا کلپ مبینہ طور پر تنازع کی وجہ بن گیا ہے۔ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد اکشے نے چینل سے درخواست کی کہ وہ کلپ کو نشر نہ کرے کیونکہ اس میں وزیر اعظم کے دفتر پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ چینل نے اتفاق کیا لیکن وہ کلپ کچھ ہی دیر میں انٹرنیٹ پر لیک ہو گیا۔