بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم) میٹروپولیٹن کارپوریشن عملہ کی نااہلی کے باعث کوٹ نورا میں سیوریج سسٹم فلاپ گٹروں کاگنداپانی شہریوں کے گھرمیں داخل ہونے لگا ساہلاں روڈ بھی گندے پانی سے بھرگئی مکینوں نے تنگ آکر احتجاج شروع کردیا تفصیل کے مطابق بہاولپورشہرسے ملحقہ کوٹ نورانزدسنٹرل جیل بہاولپورمیں سیوریج سسٹم ناکارہ ہوچکاہے گنداپانی ڈسپوزل میں جانے کی بجائے لوگوں کے گھروں میں داخل ہورہاہے سٹرک پرچلنے والی موٹرسائیکلوں گاڑیوں اورپیدل چلنے والوں کوشدید مشکلات کاسامناہے متاثرین محمدشہزاد سابق کونسلرمحمدساجد، بلال سبزی والا محمدبلال، محمدمظہر، محمدانصر، دلشاد احمدخان غلام رسول اوردیگرنے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی نااہلی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ سیوریج سسٹم ایک ماہ سے بندپڑاہواہے گندے پانی سے تعفن پھیل رہاہے ٹی ایم اے عملہ کومتعدد مرتبہ شکایات کی ہے موقع پرآتے ہیں دس منٹ کام کرکے غائب ہوجاتے ہیں سیوریج سسٹم کوچالوکرنے کی کوشش ہی نہ کی جاتی ہے متاثرین نے حکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔