• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کو بچہ ، ان کے استاد کو نالائق قرار دیدیا

Feb 11, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کا نا سمجھ بچہ جبکہ ان کے استاد کو نالائق قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ بلاول بھٹو میں ناسمجھی اورتھوڑا بچپن ہے، انہیں ابھی ادراک نہیں وہ کیا کہہ رہےہیں اورحقیقت کیا ہے، انہیں لکھی ہوئی پرچیاں دی جاتی ہیں جنہیں وہ پڑھ دیتے ہیں جبکہ ان کا استاد بھی نالائق ہے ، وقت کے ساتھ بلاول بھٹو سمجھ جائیں گے تنقید سے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ آئینی ترمیم سے بنے گا، کیا بلاول آئینی ترمیم کیلئےتعاون کرنےکوتیارہیں۔