• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اورسکول ہیڈماسٹرکی مبینہ ملی بھگت سے سکول میں کھڑے لاکھوں روپے مالیت کے سرسبزدرخت کٹواکرفروخت کردیئے گئے

Feb 11, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اورسکول ہیڈماسٹرکی مبینہ ملی بھگت سے سکول میں کھڑے لاکھوں روپے مالیت کے سرسبزدرخت کٹواکرفروخت کردیئے گئے شہریوں نے دن دیہاڑے درخت چوری کی ویڈیو وزیراعلی پنجاب کمشنر بہاولپوراورڈی سی کوارسال کردی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نے ڈپٹی ڈی ای اوکوبچاکرہیڈماسٹرکوقربانی کابکرابنادیاہیڈماسٹرمعطل‘ تحقیقات کاآغاز کردیاگیاتفصیل کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول ٹبی دایامنگوانی کے ہیڈماسٹرنے ڈپٹی ڈی ای اوکی ملی بھگت سے سکول میں کھڑے سرسبز لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت کٹواکرفروخت کردیئے جس کے باعث طالب علم درختوں کے سایہ سے بھی محروم ہوگئے شہری نے دن دیہاڑے بغیرمنظوری درخت کٹوانے کی ویڈیوبناکروزیراعلی پنجاب، کمشنر بہاولپوراوردیگرارباب اختیارکوارسال کردی جن کے حکم پرمحکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ڈپٹی ڈی ای اوکوکاروائی سے بچاتے ہوئے صرف ہیڈماسٹرکومعطل کرنے کے بعدمزیدکاروائی کرنے کاحکم دیاہے جس پر شہریوں نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان نے بلین ٹری مہم شروع کرارکھی ہے اورمحکمہ تعلیم کے افسران نے درخت مکاؤمہم کے تحت قیمتی درخت کٹواکرانتہائی غیرذمہ دارانہ اقدام کیاہے انہوں نے اعلی سطحی انکوائری کرنے کامطالبہ کیاہے۔