بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ 27 فروری کے لانگ مارچ کے حوالے گیلانی ہاوس ملتان میں پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے شاندار ورکزر کنونشن کے انعقاد پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سید یوسف رضا گیلانی اور فخر وسیب مخدوم سید احمد محمود،چیف کوارڈینیٹر عبدالقادر شاہین،سینیئر نائب صدر خواجہ رضوان پی پی پی کے ڈویژنل صدر انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں،جنرل سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی ،نوابزادہ افتخار احمد خان،نتاشا دولتانہ،مخدوم سید مرتضی محمود،سید عبدالقادر گیلانی سید علی موسی گیلانی،سید علی قاسم گیلانی سید علی حیدر گیلانی،مخدوم سید مصطفی محمود،مخدوم سید عثمان محمود، سٹی صدر سید تطہیر الحسن ترمذی ،رہنما پاکستان پیپلزپارٹی حافظ حسین احمد مدنی ضلعی جنرل سیکرٹری ارشاد حمد سرویا سمیت تمام ڈویژنل،ضلعی،سٹی اور تحصیل کے تنظیمی عہداروں اور جیالے کارکنان کو دلی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم سید احمد محمود نے ورکرز کنونشن میں پرجوش و حقیقت پسندانہ خطاب کرکے جیالے کارکنوں اور مقامی تنظیمی عہدیداروں کا خون گرما دیا ہے جس سے کارکنوں میں 27 فروری کے لانک مارچ کے حوالے سے نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے اور وہ کٹھ پتلی وزیراعظم کو جلد پولین کی راہ دیکھانے کے لیے ابھی سے تیار و پرجوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ کہ مزاحمت کی سیاست میں پیپلزپارٹی کے جیالوں کا کوئی ثانی نہیں اس لیے خوف کے مارے کٹھ حکمرانوں کی ابھی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔علاوہ ازیں ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو زردای،سید یوسف رضا گیلانی سابق وزیراعظم اور فخر وسیب مخدوم سید احمد محمود سابق گورنر پنجاب اور دیگر سینیئر پارٹی رہنماوں کا لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے بہاول پور کی حدود میں پہنچنے پر مخدوم سید علی حسن گیلانی اور شیخ دلشاد احمد قریشی اور سٹی صدر سید تطہیرالحسن ترمذی کی قیادت میں دیگر پارٹی رہنما ، عہدیدار اور جیالے کارکنان بہاول پور عوام فقیدالمثال استقبال کریں گے جس میں استقبالی شرکاء کا سممندر امڈ آئے گا کیونکہ ذی شعور عوام،جیالے کارکنان،مزدور و کسان عمران نیازی کی ساڑھے تین سالہ ناقص حکومتی کارکردگی سے اس قدر خائف و بیزار ہو چکے ہیں کہ وہ مزید ایک دن کے لیے بھی اس کٹھ پتلی حکومت کو برداشت کرنے کے لیے ہرگز تیار نہیں اور27 فروری کے لانگ مارچ کے بڑی شدت سے منتظر ہیں۔