• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

روینہ ٹنڈن کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

Feb 12, 2022

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد معروف فلم ڈائریکٹر روی ٹنڈن انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روی ٹنڈن کو سانس کی تکلیف پر آج ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ روینہ ٹنڈن نے اپنے والد کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا” آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے، میں ہمیشہ آپ کی طرح بنی رہوں گی، میں کبھی آپ کو نہیں بھلاؤں گی، پاپا میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔”
خیال رہے کہ روی ٹنڈن نے سنہ 1963 میں “یہ راستے ہیں پیار کے” سے اپنی فلمی کریئر کا آغاز کیا اور کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایات دیں۔