ممبئی (نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ ان کی شادی ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور ایک لمبے عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں جس کا اعتراف وہ سب کے سامنے کر چکے ہیں ان اس اعلان کے بعد ان کے چاہنے والوں کو ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہیں وہیں عالیہ بھٹ نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ رنبیر سے شادی کر چکی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ سے سوال کیا کہ اداکار رنبیر کپور نے کہا تھا کہ کرونا وبا کی وجہ سے ان کی شادی میں تاخیر ہو رہی ہیں کیا یہ بات درست ہے؟
اس کے جواب میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ جی ہاں ایسا ہی ہے لیکن میں رنبیر کپور سے برسوں پہلیہی اپنی خیالی دنیا میں شادی کر لی ہیں“۔
عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ ’‘’سب کچھ ایک وجہ سے ہوتا ہے اور جب ہم شادی کریں گے تو سب کو معلوم ہو جائے گا اور وہ ایک خوبصورت شادی ہو گی“۔
یاد رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ڈیٹنگ کی خبریں 2018ء میں سامنے آئی تھی جب وہ دونوں اداکارہ سونم کپور کی شادی پر ایک ساتھ نظر آئے تھے،اس کے بعد وہ دونوں اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ان دونوں کی طرف سے شادی کی خبر پر انھوں نے کہا تھا کہ وہ دونوں رواں سال ایپریل میں شادی کریں گے۔
“میری شادی رنبیر کپور سے ہو چکی ہے” اداکارہ عالیہ بھٹ نے اعتراف کر لیا
