• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کچھ لوگ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں کہ دوسری شادی کیسے کریں ، تیسرے شادی پر تنقید کرنے پر عامر لیاقت بھی میدان میں آگئے

Feb 11, 2022

کراچی (نمائندہ خصوصی) اپنی تیسری شادی پر ہونے والی تنقید پر عامر لیاقت بھی میدان میں آگئے اور کہا کہ کچھ لوگ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں کہ دوسری کے بعد تیسری شادی کیسے کریں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ
میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویاآسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں۔