چنیوٹ (بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے۔ڈی پی او نے درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی،لوگوں کے مسائل کامیرٹ کی بنیاد پر فوری حل میری اولین ترجیح ہے۔ شہری بغیر کسی سفارش،پرچی کے پولیس سے متعلقہ یا دیگر کسی بھی شکایت مسئلے کی صورت میں مجھے مل سکتے ہیں, انکی شکایات کا ازالہ کرونگا۔بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح, اس سلسلہ میں تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔