بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) نہ لانگ مارچ اورنہ ہی عدم اعتماد کامیاب ہوگی اگرحکومت گری تواپنے وزن سے ہی گرجائیگی کارکردگی کی بنیاد پر پہلے نمبر پر آنے والے وزیر کو تین ماہ اور دوسرے نمبر پر آنے والے وزیر کو چھ ماہ کی قید ہونی چاہئے شیخ رشید کو 27 ماہ کی قید ہونی چاہیے ان خیالات کااظہار صدرپاکستان مسلم لیگ (ضیا ء )اعجاز الحق نے گذشتہ روز ایک مقامی ٹائون کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جو ایک دوسرے کو گلیوں میں گھسیٹنا چاہتے تھے آج بغل گیر ہو رہے ہیں الیکشن ہونے بھی ہیں کہ نہیں، ابھی دلی دور است جو اپنے نظریات کے مطابق کام کرے گا اسکے ساتھ ہونگے کرپشن عروج پر ہے جو ہمارے اداروں اور جوڈیشری کا حال ہے بس اللہ ہی رحم کرے ہیلتھ کارڈ حکومت کے اچھے کاموں میں سے ایک ہے حکومت عوام کو رلیف دینے پر توجہ دیے حکومت کے پاس دس اوور باقی ہیں اچھی کارکردگی ہی انہیں بچا سکے گی حکومت اپنے وزن کے نیچے تو دب سکتی ہے کوئی دوسرا نہیں گرا سکتا پی ڈی ایم نہ عدم اعتماد لائے گی اور نہ ہی لانگ مارچ کرے گی اس موقع پر چوہدری سمیع اللہ ایم پی اے’ چوہدری احسان الحق ایم پی اے’ ‘ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ڈاکٹراطہرمحمود’ ‘چوہدری عبدالجبار’ حافظ رضا اللہ روف’ حافظ ضیاء اللہ’ چوہدری نواز’ چوہدری حسن نواز ‘خالدشاہ’جوادبندیشہ’ سمیت رئیل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیرتعدادمیں شرکت کی انہوں نے کہاکہ میں غلطی سے سیاست میں آگیا مجھے رئیل اسٹیٹ میں آناچاہیے تھا انہوں نے کہاکہ حکومت اچھے اقدامات کررہی ہے جیسے کہ صحت کارڈ جس کے باعث عوام کوبہت سہولت میسرآئی ہے اور ہسپتال میں بھی اس کوپذیرائی مل رہی ہے ۔