بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس کی گذشتہ03روز میں سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں،16 ملزمان گرفتار،منشیات، اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” جرائم سے پاک معاشرہ’ ‘پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثاسرکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،تھانہ صدر احمدپورشرقیہ، نوشہرہ جدید،ڈیراور، صدر حاصلپور، عنائیتی اور سٹی حاصلپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان عارف، اسلم، نوید، رمضان، زاہد، ظفر اور عمران کو گرفتارکرکے قبضہ سے366لیٹر شراب برآمدکرلی۔تھانہ سول لائنز پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان ظفر اقبال اور رضوان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1680گرام چراس برآمد جبکہ تھانہ نوشہرہ جدید، ڈیراور پولیس نے اسلحہ غیر قانونی رکھنے والے ملزما ن عمر فاروق، نثار احمد، علی حیدر، عرفان اور زاور خان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30 بوراور 01رائفل 44 برآمدکرلی۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی اوعبادت نثاسرنے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریں تاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔