• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس پی انوسٹی گیشن اسلان زاہد کی کھلی کچہری

Feb 12, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ایس پی انوسٹی گیشن اسلان زاہد کی کھلی کچہری،متعدد شہریوں نے اپنے مسائل ایس پی کے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے،ایس پی انوسٹی گیشنتفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد کی ڈی پی او دفترمیں کھلی کچہری،متعدد شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں آخری شہری تک سب کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو کارروائی اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں واپسی رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔ایس پی انوسٹی گیشن نے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیاجائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے،عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے۔