• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

احساس پروگرام کے تحت غریب افراد میں کھانے لے لنچ باکس مفت تقسیم کئے گئے

Feb 13, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) احساس پروگرام کے تحت غریب افراد میں کھانے لے لنچ باکس مفت تقسیم کئے گئے چیرمین گرین کلب عدیل اسلم نے ڈرنگ اسٹیڈیم کے سامنے کھاناتقسیم کرکے وین کاافتتاح کیا تفصیل کے مطابق چیرمین گرین کلب بہاول پور و پاکستان تحریک انصاف بہاول پورکے سینئر رہنماعدیل اسلم نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق اوران کے حکم پر کہ شہرمیں کوئی بھوکا نہ سوئے کے تحت گذشتہ روز احساس پروگرام کے تحت غریب افراد اورمزدروں میں مفت کھانے کے لنچ باکس ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پورکے سامنے تقسیم کئے گئے انہوں نے بتایا کہ اس حوالہ سے ایک وین کابندوبست کیاگیا ہے جوکہ پورے شہرمیں مختلف مقامات پر غریب مزدوروں اورمستحق افراد میں مفت کھاناتقسیم کریگی انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات بھی اپنا کھانا پاکستان بیت المال کو فراہم کرسکتے ہیں۔اور خود اس وین کیساتھ مستحق افراد میں کھانا تقسیم کر سکتے ہیں ۔