کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر ایک بار سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں تاہم انہوں نے بھی کرارا جواب دیدیا ہے اور کہاکہ ” میری عمر ، میری مرضی”۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ندا یاسر نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہوں نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر ندا یاسر کے مارننگ شو کے سیٹ کی ہیں جوکہ نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔ندا یاسر کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے محبت بھرے تبصرے کیے تو وہیں میزبان کے ناقدین تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے
میزبان کی پوسٹ پر نازیہ نامی صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اتنی زیادہ عُمر ہونے کے باوجود خود کو 16 سال کی لڑکی دکھانے کی ناکام کوشش کرتی ہیں۔‘اس کے ساتھ ہی صارف نے قہقہے والے اور تالیاں بجانے والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔
ندا یاسر نے صارف کی تنقید پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو کیوں بُرا لگ رہا ہے؟ میری عُمر، میری مرضی۔‘
واضح رہے کہ اکثر سوشل میڈیا پر ندا یاسر کو صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر وہ ردّعمل بھی دیتی ہیں۔
میری عمر ، میری مرضی، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر ندا یاسر بھی میدان میں آگئیں
