بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)محکمہ زراعت واٹرمینجمنٹ ملازمین کاپریس کلب بہاول پورکے سامنے احتجاج’f پنجاب بھرکے 1362 ملازمین کو31-12-2021 سے کنٹریکٹ نہیںدیاگیامطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو اگلے ہفتہ دوبارہ لاہورمیں دھرنادیں گے ان خیالات کااظہار محکمہ زراعت واٹرمینجمنٹ ملازمین نے پریس کلب بہاول پورکے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ عرصہ 17 سال سے کام کررہے ہیں ہرسال کنٹریکٹ دیاجاتاہے لیکن اس دفعہ محکمہ نے 31-12-2021 کوبغیرنوٹس دیئے پنجاب بھرکے 1362 ملازمین کوکنٹریکٹ نہیں دیا ہماری سمری پنجاب کیبنٹ میں پڑی ہوئی ہے پنجاب بھر سے ملازمین 10 جنوری کولاہورپنجاب اسمبلی کے سمانے دھرنے پرگئے وہاں ہمارے منسٹر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے وعدہ کیاکہ آپ گھرجائیں آپ کاکام ہوجائیگامگر کام نہیں ہواہم دوبارہ 18-1-2022 کودھرنے پرلاہورگئے اور8 دن دھرنادیا بعدازاں ہمارے ساتھ دوبارہ مذاکرات ہوئے اورایک ہفتہ کاوقت دیاگیا لیکن ابھی تک ہمارے بارے میں کوئی کام نہیں ہوسکا اگراس ہفتہ میں ہمیں ملازمت پر بحال نہ کیاگیاتواگلے ہفتہ میں ہم دوبارہ لاہوربیوی بچوں سمیت دھرنا دیں گے اوراپنے مطالبات تسلیم ہونے تک واپس نہیں آئیں گے