• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور ڈویژن نے 17 ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی2022 میں بھر پور خدمات سر انجام دیں

Feb 14, 2022

بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم ) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور ڈویژن نے 17 ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی2022 میں بھر پور خدمات سر انجام دیں یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین نے ریسکیو 1122 بہاولپور کی اس میگا ایونٹ کے دوران کار کردگی بتاتے ہوئے کہی۔اس جیپ ریلی کیلئے ٹوریزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور نے کنٹرول روم، خصوصی کیمپ اور کی پوائنٹس بھی بنائے جس میں خصوصی ریسکیو ٹیم ایونٹ کی کوریج کیلئے تعینات کی گئی۔ ان پوائنٹ پر 121 ریسکیوئرز،16 ریسکیو ایمبولینسز،2 فائر وہیکلز،2 ریسکیو وہیکلزاور 14 موٹر بائیک ایمبولینسزاور 8 ایمبولینسز 4×4 بھی موجود ہوں گی. نیز4×4 ایمبولینس بھی ٹریک پرموجود رہیں گی جو کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ریس میں شر کت کرنے والے افراد کو طبی سہولت فراہم کی اور 2×4 گاڑیاں جو کہ کسی بھی حادثے کے شکار ہونے والے افراد کو طبی امداد مہیا کرتے ہوئے ایڈوانس طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے بنیادی مراکز صحت ڈیراور، 105ڈی این بی، رورل ہیلتھ سنٹر کھتڑی بنگلہ، رورل ہیلتھ سنٹر ہیڈ راجکاں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان اورتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ اوربہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور میں شفٹ کیا۔ایمرجنسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے ریلی کے دوران 100 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا جن میں 44 ٹریفک حادثات،41 میڈیکل ایمرجنسیز،9 متفرق ایمرجنسیز،1 لڑائی جھگڑے کا واقعہ اور ایک اونچائی سے گرنے کا واقعہ شامل تھا۔ریسکیو1122بہاولپور نے102 افرادکو ریسکیو کیاجن میں 78 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کیا اور24افراد جو شدید نوعیت کے زخمی تھے ان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔اور ان واقعات میں 3 افراد موقع پر جانبحق ہوئے۔آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرباقر حسین نے ریسکیو 1122کے ڈویژن بھر کے تمام نوجوانوں کو 17 ویں چولستان ڈیرزٹ ریلی میں اعلی کارکردگی دکھانے پر شاباش دی۔اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ریسکیوئرز اسی جذبے اور فرض شناسی کے ساتھ ڈیوٹی کرتے رہیں گے۔