ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوگئی ، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین میئر ڈیرہ اسماعیل کی نشست پر کامیاب ہو گئے ۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 19 دسمبر کو ہوا تھا جہاں 13 اضلاع مین ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی ، ری پولنگ گزشتہ روز 13 فروری کو ہوئی جہاں میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا نے میدان مارا ۔
غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمر امین گنڈا پور نے 63 ہزار 753 افراد کا اعتماد جیتا ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کفیل نظامی 38 ہزار 891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی 32 ہزار 738 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔
کرک کی تحصیل بانڈہ ڈاؤد شاہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عنایت ختک جبکہ دوسری سیٹ پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ۔
بنوں کی تحصیل ڈومیل میں پی ٹی آئی کے اسرار خان وزیر کامیاب ہوئے جبکہ نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کے کامران رازق کامیاب ہوئے ۔ بکا خیل کی نشست جے یو آئی نے جیت لی۔
میئر ڈیرہ اسماعیل کی نشست پر پی ٹی آئی کے عمر امین کامیاب
