ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ کے معروف گلوکار بپی لہری انتقال کر گئے ، 69 سالہ گلوکار ممبئی کے ہسپتال میں ایک ماہ سے زیر علاج تھے ۔
الوکیش المعروف بپی لہری 1980 اور 1980 کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے معروف موسیقار رہے ، انہوں نےفلموں میں ڈسکو متعاف کرایا ، بپی لہری کی مشہور فلموں میں نمک حلال ، چلتے چلتے ، ڈانس ڈانس اور ڈسکو ڈانسر شامل ہیں ۔
بپی لہری نے اپنے ہی کمپوز کردہ کئی گائے جنہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ، ان میں پیار بنا چین کہاں اور کوئی یہاں ناچے ناچے شامل ہے ۔
بپی لہری کی مخصوص پہچان ان کی سونے کی چین اور کالے چشمے تھے ۔
ان کی شخصیت کی خاص پہچان ان کی سونے کی چین اور دھوپ والے چشمے تھے۔ بپی لہری کا اصل نام الوکیش تھا۔