ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ڈیرہ پولیس نے 03 ماہ قبل بینک ڈکیتی کی واردات کا ہائی پروفائل ماسٹر مائنڈ اور سرغنہ گرفتار کر لیا،لوٹی گئی رقم اور گارڈ سے چھینی گئی رائفل بھی برآمد
خطرناک مجرم اشتہاری اور ڈکیت کے سر کی قیمت 05 لاکھ مقرر تھی
تفصیلات کے مطابق مورخہ 2021-11-12 کو تھانہ صدر کی حدود شیخ یوسف کے مقام پر بینک ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، اس واردات میں نامعلوم ملزمان مجموعی طور پر 42 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
🔸آر پی او ڈیرہ شوکت عباس اور ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او حافظ محمد عدنان خان کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔ ٹیم نے شب وروز محنت کرتے ہوئے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور بہترین حکمت عملی سے ملزمان کا سراغ لگا لیا تھا،ملزمان واردات کے بعد تھانہ کینٹ کے علاقے میں تھویا فاضل کی طرف گئے اور مختصر قیام کے بعد علاقہ سے رفو چکر ہو گئے تھے۔
🔸مورخہ2021-11-29 کو تشکیل کردہ ٹیم نے ملزمان کا سراغ لگا کر واردات کا ایک اہم کارندہ ضلع مالاکنڈ سے جبکہ 05 مقامی سہولت کاروں کو گرفتار کر لیاتھا, اور ان سے لوٹی گئی رقم 13.5 لاکھ روپے برآمد کر لی تھی۔
🔸تاہم واردات سر انجام دینے والا ہائی پروفائل ماسٹر مائنڈ اور سرغنہ محمد صفدر ولد اختر علی قوم بلوچ سکنہ تھویا فاضل جس کے سر کی قیمت صوبائی حکومت کی جانب سے 05 لاکھ مقرر تھی عدم گرفتار رہا۔
🔸ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی زیر نگرانی میں ایس ڈی پی او حافظ محمد عدنان خان کی قیادت میں ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور بالآخر واردات کا ماسٹر مائنڈ اور سرغنہ بدنام زمانہ ڈکیت اور مجرم اشتہاری صفدر کا سراغ لگا لیا، ملزم کراچی میں روپوش تھا،
🔸ٹیم نے کراچی میں مجرم کا تعاقب کیا لیکن مجرم اتنا شاطر اور چالاک تھا کہ ٹیم کی موجودگی پا کر کراچی سے ضلع راولپنڈی منتقل ہوگیا، ٹیم نے بھی مجرم کا تعاقب کرتے ہوئے راولپنڈی کی طرف رخ کیا، مجرم نے پھر ٹیم کو چکما دیا اور اپنی آبائی ضلع ڈیرہ آ کر روپوش ہو گیا، یہاں پہنچتے ہی ٹیم کو بھی مجرم کی ڈیرہ شہر میں پہنچنے کی خبر موصول ہوئی، جس کے بعد ایس ڈی پی او حافظ محمد عدنان خان نے مطلوبہ شخص کی گرفتاری کیلئے فوری چھاپہ زنی کی اور انتہائی شب و روز محنت اور کامیاب حکمت عملی سے ملزم کو گرفتارکر لیا،
🔸چونکہ ملزم کا شناختی کارڈ بلاک تھا تو اس نے پولیس کو چکما دینے کے لیے جعلی شناختی کارڈ اور جعلی لائسنس بنایا ہوا تھا، ملزم سے بینک ڈکیتی کی واردات میں چھینی گئی رقم 05 لاکھ روپے، آلہ خفیف پسٹل 9MM، اور جعلی دستاویزات شناختی کارڈ اور جعلی لائیسنس بھی برآمد کر لیا گیا،
🔸ڈیرہ پولیس کو مذکورہ بالا مجرم اشتہاری ڈکیتی اور چوری کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔
🔸مورخہ 2020-01-22 کو تھانہ سٹی کی حدود میں اسی خطرناک مجرم اشتہاری نے دو ساتھیوں کیساتھ ملکر شہری سے 57 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات سر انجام دی تھی،
🔸مورخہ 2021-07-15کو تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں قریشی موڑ کے مقام پر مغل سٹیل ڈپو میں ڈکیتی کی واردات میں مذکورہ شخص اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گیا تھا،
🔸جبکہ مذکورہ شخص کینٹ پولیس کو موٹر سائیکل چھیننے اور موٹر سائیکل چوری کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا،
ملزم ڈیرہ کے علاوہ قتل، ڈکیتی، راہزنی ودیگر سنگین وارداتوں میں کراچی،بھکر،ہری پور اور راولپنڈی پولیس سمیت کئی اضلاع کو مطلوب ہے۔
🔸ہائی پروفائل خطرناک مجرم اشتہاری کے سر کی قیمت صوبائی حکومت کی طرف سے 05 لاکھ مقرر تھی۔ جس کو ڈیرہ پولیس کی جانب سے گرفتار کر کے عدالت سے ریمانڈ لیا جا چکا ہے اور ٹیم اس وقت خطرناک ہائی پروفائل مجرم کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ڈیرہ پولیس نے 03 ماہ قبل بینک ڈکیتی کی واردات کا ہائی پروفائل ماسٹر مائنڈ اور سرغنہ گرفتار کر لیا،لوٹی گئی رقم اور گارڈ سے چھینی گئی رائفل بھی برآمد
