• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے گزشتہ روز نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا-

Oct 10, 2019

وزارت دفاعی پیداوار

حکومت پاکستان

راولپنڈی ۔ 10 اکتوبر2019

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے گزشتہ روز نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا- نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) خالداصغر نے معزز مہمان کا استقبال کیا- دورے کے دوران،وفاقی وزیر کو نیوٹیک یونیورسٹی کے تصور‘ اغراض ومقاصد‘ تعلیمی طریقہ کار اور ہنرمندی کی ترقی کے پروگراموں پربریفنگ دی گئی- ریکٹر نے صنعتوں کی ضروریات کو واضح کیا اور ان ضروریات کو پورا کرنے کے خطوط پر معززمہمان کو آگاہ کیا- وفاقی وزیر نے بریفنگ کے بعد کیمپس کادورہ کیا- کیمپس کی عمارت کے ڈیزائن،لیبارٹریوں اور کلاس رومزنے معزز مہمان کو بہت متاثرکیا اور انہوں نے تھوڑے عرصے میں اعلیٰ معیار حاصل کرنے اور ادارے کو صنعت سے منسلک کرنے کی کوششوں کی تعریف کی- ,