• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کونصلر جنرل جدہ خالد مجید کی پاک میڈیا گروپ کے ممبران سے تعارفی میٹنگ میڈیا اور کونصلیٹ کے درمیان کمیونیکیشن نظام پہلے سے بہتر کرنے پر غور ۔

Oct 10, 2019

جدہ(ملک عاصم اعوان کی رپورٹ)کونصلر جنرل جدہ خالد مجید کی پاک میڈیا گروپ کے ممبران سے تعارفی میٹنگ میڈیا اور کونصلیٹ کے درمیان کمیونیکیشن نظام پہلے سے بہتر کرنے پر غور ۔
گزشتہ ماہ تعینات ہونے والے کونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے کونصلیٹ میں پاک میڈیا گروپ جدہ کے ممبران سے تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک میڈیا گروپ کے تمام اراکین نے شرکت کی اس موقع پر سی جی خالد مجید نے تمام صحافیوں سے الگ الگ تعارف کیا اور صحافیوں سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں میڈیا کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہوتا ہے میڈیا کے تمام ممبران میرے لیے لائق احترام ہیں انشاللہ جہاں تک ممکن ہوسکا میں بھر پور تعاون کروں گا میڈیا نمائندگان سے بھی پر امید ہوں کہ وہ اپنا ہر ممکن تعاون قونصلیٹ کے ساتھ رکھیں گے قونصلیٹ ایک عوامی ادارہ ہے جس کا مقصد دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا ہے انشاللہ جدہ کونصلیٹ اپنی زمہ داریوں کو پہلے سے ہی بھرپور طریقے سے سر انجام دے رہا ہے اور انشاللہ اس میں مزید بہتری لائیں گےاور میڈیا اور کونصلیٹ میں کمیونیکیشن کو بہتر بناہیںُ گیے میڈیا اراکین نے کونصلر جنرل کو صحافیوں اور کمیونٹی کے مسائل پر کونصلر جنرل کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی بھی مکمل یقین دہانی کروائی میٹنگ کے موقع پر وائس کونصلر شائق بھٹو بھی موجود تھے جبکہ پاک میڈیا گروپ کی قیادت چوہدری نور الحسن گجر اور خدیجہ ملک نے اور انکے علاوہ فورم کے زمہ درانُ اور ممبران ، ادریس احمد ،خواجہ حماد ،عاطف علی وٹو ،ثنا شعیب ملک عاصم ودیگرنے بھی میٹنگ میں شرکت کی اور آخر میں پاک میڈیا گروپ جدہ کی جانب سے ویلکم شیلڈ بھی کونصلر جنرل کو پیش کئ گی۔