ممبئی (آئی این پی ) سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک جعلی تصویر کی بنیاد پر سلمان خان سے شادی کی افواہوں کے بعد بالآخر سوناکشی سنہا نے خاموشی توڑ دی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی افواہوں پر سلمان خان تو کچھ نہ بولے البتہ سوناکشی نے بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکائونٹ کی خبر پر جواب دیا جس میں دونوں کی شادی کا دعوی کیا گیا تھا۔سوناکشی سنہا نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کیا آپ لوگ اتنے بے وقوف ہیں کہ اصل اور ایڈٹ شدہ تصویر میں فرق نہیں بتاسکتے؟
‘اداکارہ کے کمنٹ کو لائک کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں تھی تاہم اس پر صارفین نے اپنی رائے کا بھی اظہار کیا اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر تنقید کی۔